نیازی خاندان کو ہر کامیابی سے تکلیف،نورین کا بیان بھائی کے سوچ کی عکاسی ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے نورین نیازی کا بیان بھائی کے سوچ کی عکاسی ،نیازی خاندان کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے۔

اپنے بیان عظمیٰ بخاری نے کہاپوری دنیا نے تسلیم کیا پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دی،نورین نیازی کی جانب سے نریندر مودی کے حق میں بات کرنا شرمناک و قابل مذمت ہے،بانی پی ٹی آئی اور تینوں بہنیں یا تو خود کو دنیا کی عقل کل سمجھتی ہیں یا پھر طرز عمل انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا معرکہ حق میں شاہینوں کے تاریخی کارنامے پر پوری قوم کو فخر ،ہر پاکستانی قربانیوں ،کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،نیازی فیملی کی جانب سے پاکستان کےلئے کبھی کوئی مثبت کردار سامنے نہیں آیا۔