شہدا کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں ،گورنر سندھ


کراچی: (بیورورپورٹ) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے شہدا کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں ،امید ہے فضل الرحمن اپنے بیان پر پچھتا رہے ہوں گے۔

قومی پیغام امن کمیٹی کے رہنماوں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا شہید کا مرتبہ بہت اعلیٰ و افضل ، شہید کی موت قوم کی حیات ہے اور شہید کی توہین دراصل ملک کی توہین ہے،مال دینا آسان لیکن جان دینا بہت مشکل ہے، شہدا و غازیوں پر فخر ،ملکی عزت و وقار سب کےلئے مقدم ،امید ہے فضل الرحمن اپنے الفاظ واپس لے لیں گے۔

نہال ہاشمی نے کہ افیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہت دلیر انسان ،پاک فوج نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا، صرف ہم ہی نہیں بلکہ پوری دنیا بھی فیلڈ مارشل کی تعریف کر رہی ہے۔