موثر عدالتی انتظام ،بہتر عوامی خدمات کیلئے باہمی تعاون ناگزیر ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے افسروں کے وفد کی ملاقات ،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ادارہ جاتی تعاون، پیشہ ورانہ استعداد کار اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاموثر عدالتی انتظام ،بہتر عوامی خدمات کیلئے باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفد کو عدلیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے ،ای فائلنگ، ویڈیولنک سماعت، ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ ، نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی ،پبلک فسیلیٹیشن سینٹر و دیگر ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا گیا،وفد نے اصلاحاتی و تکنیکی کاوشوں کو سراہا۔