اسلام آباد: (بیورورپورٹ) صدر زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ کو 250 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دےدی۔
آصف زرداری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام تہنیتی خط میں امریکی قیادت وعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاامریکہ کا آزادی، جمہوریت ،مساوی مواقع جیسی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ،250برس کے دوران امریکی عوام کی کامیابیوں کادنیا کی ترقی میں نمایاں حصہ ہے،توانائی، تجارت، دفاع ودیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے،پاک امریکہ تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، مئی2025 میں 2ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ و امریکی عوام کوآزادی کی 250ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،پاکستان شاندار سنگ میل کی خوشی میں امریکہ کےساتھ شریک ،دونوں ممالک کے درمیان 7 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط شراکت داری قائم ،پاکستانی نژاد امریکی برادری کی گراں قدر خدمات نے مزید مضبوط بنایا ۔
شہبازشریف نے کہاجب بھی عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوئے امریکہ ،پاکستان نے اہم مواقع پر ایک دوسرے کےساتھ ملکر کردار ادا کیا،امن کے قیام کےلئے ٹرمپ کااہم کردار ہے،2ایٹمی طاقتوں میںجنگ رکوا کر کروڑوں انسانوں کی جانیں بچائیں،دنیا بھر میں کئی بڑے تنازعات کے خاتمے کےلئے مستقل کوششیں بھی قابل تحسین ہیں۔
زرداری،شہباز کی امریکی یومِ آزادی پرمبارکباد،ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت


















