واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس عائد نہ کرنے کی صورت میں ایران کو بڑی اقتصادی پیشکش کی ہے، دوحہ میں امریکہ اور ایران بالواسطہ تکنیکی مذاکرات آبنائے ہرمز پر مرکوز رہے۔
امریکی حکام نے ایران کو مشورہ دیا کہ بڑا سوچیں، آبنائے ہرمز میں ٹول فیس کے بجائے معاشی فوائد لیں، جامع جوہری معاہدے اور پابندیاں اٹھنے کی صورت میں ایران کو ٹول فیس کی نسبت 100 گنا زیادہ منافع ہوگا۔
ایگزیوس کے مطابق دوحہ مذاکرات میں ایران آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے موقف پر قائم رہا، امریکہ نے آبنائے ہرمز میں کسی بھی نئے انتظام پر خلیجی ممالک کی منظوری ضروری قرار دی۔
ایران کو آبنائے ہرمز پر ٹول فیس کے بجائے بڑی اقتصادی پیشکش


















