اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بڑی سیاسی پیشرفت،پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہوگئی،قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاوزیراعظم کی پیشکش کو خوش آمدید کہتے ہیں، بتایا جائے مذاکرات میں دیر کس بات کی ہے، بانی پی ٹی آئی تک رسائی مانگی ،ایوان کی ابتدا حکومت و اپوزیشن کے درمیان اچھے الفاظ سے نہیں ہوئی، بار بار کہتے ہیں برداشت کا مظاہرہ کریں ،تناو¿ ،نفرتیں کم ہوں گی، ایوان کو مضبوط کرنا ہے تو ایک یادداشت پر دستخط کرنا ہوں گے،اقبال آفریدی کو اجلاس کے باقی دورانیے کےلئے واپس لے آئیں۔
مذاکرات کیلئے تیار، بتایا جائے دیر کس بات کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی



















