اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ کے رکن کامل علی آغا نے بجلی بلوں پر فکس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دےدی۔
قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، کامل علی آغا نے کہا بجلی بلوں پر فکس چارجز عوام کےلئے عذاب بن چکے ، میرے اپنے لاجز کے یونٹس کی قیمت 6200 روپے،6800 فکس چارجز ہیں،انکشاف ہوا 8500 کمانے والا غریب نہیں۔
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا مطلب ہے آپ اپنی بجلی کا کنکشن ختم کر دیں،کامل آغا نے کہا جو بندہ 100یونٹس استعمال کر رہا ہے اسے 400 یونٹ کے پیسے دینے پڑرہے ہیں، کمیٹی فکس چارجز کو ظلم قرار دیتے ہوئے خاتمے کی سفارش کرے،سلیم مانڈوی والا نے کہا بجٹ کے بعد پاور ڈویژن کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں۔
بجلی بلوں پر فکس چارجز عوام کےلئے عذاب ،ختم کیے جائیں،رکن قائمہ کمیٹی


















