پاکستان ترکیہ مفاہمت کی جانب بڑھتی پیشرفت سے مطمئن


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،ترکیہ کے ہم منصب حاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،خطے کی تازہ صورتحال ،امریکہ ،ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا اور امریکہ ،ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب بڑھتی مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کیا،دونوں رہنماوں نے خطے میں امن، استحکام و سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا،اتفاق کیا گیا جاری مذاکرات کی کامیابی پورے خطے کےلئے مثبت نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔