دوشنبے:(مشرق نیوز)وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
دوشبنے میں بین الاقوامی واٹرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاپاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ،کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے،متعدد بارشدید ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔
وفاقی وزیر نے کہا دنیا بھرمیں 3 ارب آبادی کوپینے کا صاف پانی میسرنہیں، دنیا بھرخصوصا افریقہ میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے ملکراقدامات کرنا ہوں گے۔
بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے،مصدق ملک



















