میلان:(مشرق نیوز)پوپ لیو نے کہا ہے اے آئی سے ڈیجیٹل غلامی کا خطرہ، انسان ڈیٹا بن کر رہ جائیں گے۔
پوپ لیو نے اپنی پاپائیت کی پہلی بڑی مذہبی و فکری دستاویز جاری کرتے ہوئے خبردار کیا مصنوعی ذہانت کو غیر مسلح کرنا ضروری ورنہ دنیا نئی قسم کی ڈیجیٹل غلامی کی طرف بڑھ سکتی ہے، ماضی میں غلامی کے دوران انسانوں نے جس تکلیف و ذلت کا سامنا کیا اسے دیکھ کر گہرا دکھ ہوتا ہے ،چرچ کی جانب سے مخلصانہ معافی مانگتا ہوں،اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کےلئے بڑے مواقع بھی رکھتی ہے ،اخلاقی و قانونی قدغنیں نہ لگائی گئیں تو انسانی استحصال، جنگ اور سماجی ناانصافی کو مزید خطرناک بنا سکتی ہے۔
فکری دستاویزمیں پوپ لیو نے مزید کہاسیاست ،سوشل میڈیا میں اے آئی کے استعمال پر بھی تشویش ہے،جعلی تصاویر، ویڈیوز اور گمراہ کن مواد عوام کو متعصب و غلط معلومات کی طرف دھکیل سکتے ہیں، ٹیکنالوجی بنانے والوں پر اخلاقی اور روحانی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
اے آئی سے ڈیجیٹل غلامی کا خطرہ، انسان ڈیٹا بن کر رہ جائیں گے، پوپ لیو



















