واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ٹرمپ کی عرب رہنماوں سے ٹیلیفونک گفتگو کے مندرجات افشا ہوگئے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا صدر ٹرمپ نے عرب رہنماوں سے کہا آبنائے ہرمز کھولنے کےلئے صرف اسی صورت میں ایران سے امن ڈیل کریں گے اگر عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئیں۔
نیوز ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایسی اقوام پر زور دیا وہ اسرائیل سے تعلقات قائم کریں جو 1948 سے ہی اسرائیلی ریاست کے مخالف ہیں، عرب رہنما صدر ٹرمپ کے مطالبے پر حیرت زدہ ،جواب ہی نہیں دیا اور مکمل طور پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔
خاموشی پر صدر ٹرمپ نے ازراہ مذاق پوچھا کیا رہنما ٹیلیفون کال پر تاحال موجود بھی ہیں؟ پھربھی سکوت نہ ٹوٹا،صورتحال میں صدر ٹرمپ نے ٹیلیفون کال یہ کہہ کر ختم کردی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاملے پرنمائندے جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف آئندہ ہفتے رابطے کریں گے۔
ٹرمپ کی عرب رہنماوں سے ٹیلیفونک گفتگو کے مندرجات افشا



















