پشاور:(بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے گندم کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے،آئین کے آرٹیکل 151(1) کے تحت پورے ملک میں آزاد اور منصفانہ تجارت کی ضمانت دی گئی ہے، گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر مصنوعی پابندیاں شدید تشویش کا باعث ہیں ۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان گندم کی آزاد نقل و حرکت کو یقینی بنانا آئینی اور معاشی تقاضا ہے، رکاوٹیں آئینی ضمانتوں کو کمزور کرنے کیساتھ ذخیرہ اندوزی و منافع خوری کو فروغ دیتی ہیں، وزیراعظم سے اپیل ہے گندم کی آزادانہ نقل و حرکت کو فوری یقینی بنانے کیساتھ خیبر پختونخوا کو ریلیف دیا جائے۔
کے پی میں گندم کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے،فیصل کریم کنڈی



















