عید الاضحی پر پنجاب حکومت صفائی ستھرائی کی روایات پوری کرے گی،عظمیٰ بخاری


لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب حکومت عید الاضحی پر صفائی ستھرائی کی روایات پوری کرے گی،قربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کےلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا مویشی منڈیاں مخصوص مقامات پر منڈیوں کی اجازت کے علاوہ کہیں اور نہیں لگائی جا سکتی، تمام بیوپاریوں کو سہولیات دیں پیرا فورس بھی دی گئی، شاہ پور کانجراں میں خوبصورت بکرا منڈی لگائی ہے، بیوپاریوں کے فراڈ و چوری کے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے، اب مساجد و امام بارگاہ کو بھی عید الاضحی پر عرق گلاب سے دھویا جائےگا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے صفائی کے حوالے سے خصوصی احکامات دئیے ہیں۔