سفارتی کوششوں کے دوران بھی ایران پر نئے امریکی حملوں کی تیاری


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)سفارتی کوششوں کے دوران بھی امریکہ ایران پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے،امریکی ٹی وی نے بڑا انکشاف کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نئے حملوں کی تیاری کر رہی تاہم حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ،امریکی فوج ،انٹیلی جنس کمیونٹی کے کچھ اراکین نے تعطیلات کے منصوبے منسوخ کر دئیے ، اقدام نئے حملوں کے امکان کے پیش نظر اٹھایا گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی دفاعی و انٹیلی جنس حکام خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو کم کرنے کی کوششوں اور ممکنہ ایرانی ردعمل کے خدشات کے تحت مشرق وسطی میں تعینات کچھ افواج کے انخلا کےساتھ بیرون ملک اڈوں پر سٹینڈ بائی پر موجود فوجیوں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔