لاہور: (شوبز رپورٹر) عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش ”لاسٹ ان لو“ (Lost in Love) جاری کردی جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے احساسات سے مزین روح پرور قوالی ہے، گانا مختلف ثقافتوں، آوازوں اور جذبات کو موسیقی کے ذریعے یکجا کرنے کے سلسلے کی نئی کڑی ہے،”لاسٹ ان لو“ ایسی محبت کی داستان بیان کرتی ہے جسے لفظوں میں مکمل طور پر بیان نہیں کیا جاسکتا بلکہ صرف محسوس کیا جاسکتا ہے۔
قوالی کی قدیم روایت میں ڈھلا یہ کلام دوست، محبوب، روحانی وابستگی یا شاید ان سب کے درمیان موجود ایک لطیف رشتے کی ترجمانی کرتا ہے،گیت میں عشق اور عقیدت کی سرحدیں ایک دوسرے میں مدغم ہوتی دکھائی دیتی ہیں جہاں محبت انسان کو توڑ بھی دیتی ہے اور اسی محبت کو دوبارہ اختیار کرنے پر آمادہ بھی رکھتی ہے،ہنزہ کے دلکش مناظر میں واقع ”ہوسٹل نومیڈز“ میں ریکارڈ کی گئی اس قوالی میں روایتی قوالی کی گہرائی کو جدید موسیقی کی لطافت کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ایسا موسیقیاتی ماحول تخلیق ہوا ہے جو بیک وقت روحانی، پ±راثر اور انسانی احساسات سے قریب تر محسوس ہوتا ہے۔
ہمنوا نے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش ”لاسٹ ان لو“ جاری کر دی



















