لاہور (مشرق نیوز) نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان رابعہ انعم نے کہا ہے کہ انہیں اداکارہ صبا فیصل کا بہو سے متعلق بیان ایک پنکھ نہیں بھایا۔ چند ماہ قبل صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے نئی نویلی دلہن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی بہو ساس یا نند سے پوچھ کر سونے جاسکتی ہے، اداکارہ کی یہ بات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم اب حال ہی میں میزبان رابعہ انعم نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے سینئر اداکارہ کا نام لئے بغیر کہا کہ مارننگ شو میں ایک بات کی گئی تھی کہ بہو کو ساس سے پوچھ کر سونا چاہئے، بہو کو پوچھنا چاہئے کہ وہ 15 منٹ کا آرام کر لے، ایسا کیوں؟
انہوں نے کہا کہ میں بہو ہوں، میری ساس نے مجھے ایسا کبھی نہیں بولا اور کبھی اس بات کی توقع نہیں کرتی کہ میری بھابھی میری امی سے یہ پوچھے، ہر کسی کو اپنی زندگی اپنے طریقے اور اپنے انداز میں گزارنے کا حق ہے۔ رابعہ انعم نے مزید کہا کہ ہم یہ باتیں کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں، اس بنیاد پر کہ ہم بھارتی کلچر کو لیکر آج تک چل رہے ہیں، بھارت میں تو بیوہ عورتوں کے ساتھ پتہ نہیں کیا کچھ ہوتا ہے، کیا ہم بھی وہ سب کریں گے؟
ساس، بہو کی جنگ، رابعہ انعم اور صبا فیصل آمنے سامنے



















