چین، کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک، کئی زخمی،لاپتہ


بیجنگ:(مشرق نیوز) چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا،90افراد ہلاک،متعدد لاپتہ ہیں ،تلاش کےلئے امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئیں،کان میں 247 مزدور زیر زمین کام کر رہے تھے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہاحکام ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں،معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ،ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔