85 ممالک کے شہریوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دے دیا

نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکہ ،یورپ سمیت 58 ممالک کے شہریوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کوناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دے دیا۔

گیلپ انٹرنیشنل سروے کے مطابق بینجمن نیتن یاہو کو عالمی سطح پر ناپسند کرنےوالوں کی مجموعی شرح 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد بڑھی ،58 ممالک کے 61فیصد شہریوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا،سروے میں لوگوں نے فلسطینیوں کےخلاف انسانیت سوز مظالم میں اسرائیلی وزیراعظم کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔