پاکستانیوں کے فیملی ٹری میں ہزاروں افغان باشندے شامل

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستانیوں کے فیملی ٹری میں ہزاروں افغان گھس بیٹھیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نادرا نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانی باشندوں کیخلاف حتمی آپریشن شروع کردیا۔ ضلع راولپنڈی کے 833 افرادکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا،اخبارات میں اشتہارات جاری کرکے 7 روز میں متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نادراذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پرجعلسازی سے پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں شامل ہونے کا الزام ہے، مشتبہ شناختی کارڈ رکھنے والوں کوفون کال اور پیغامات کے ذریعے بھی اطلاع دی گئی، نوٹس جاری کرکے تمام مشتبہ افراد سے موقف سنا جائےگا، حکام کے سامنے پیش نہ ہونے والوں کی پاکستانی شہریت ختم کردی جائیگی۔