عوام کو کوٹے کے مطابق پٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ، ایپ کی تیاری شروع


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوام کو کوٹے کے مطابق پٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ، ایپ کی تیاری شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 100 ارب کی سبسڈی دے چکی ،بینیفشری پورے ملک کے عوام ہیں ،وزیراعظم صوبائی حکومتوں سے بھی سبسڈی میں حصہ ڈالنے کےلئے بات چیت کر رہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کےلئے ڈیجیٹل نظام لا یاجائےگا،ایپ کی تیاری شروع کردی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کے صارفین ایپ ڈاون لوڈ کر سکیں گے اور ہر شہری اپنی گاڑی ،شناختی کارڈ کا نمبر درج کر کے رجسٹریشن کرائے گا،ہر شہری کا ضرورت اور دستیابی کے مطابق پٹرولیم کوٹہ مقرر کیاجائےگا۔