واشنگٹن:( ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے لیے 100 مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی صدر نے مائیکل کوہن ریڈیو شو کے دوران کہا ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی انتہائی مؤثر رہی، امریکی کارروائیوں سے ایرانی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا، ایران کی میزائل و ڈرون بنانے کی صلاحیت 5 ماہ قبل کے مقابلے میں بہت کم ہوچکی ۔
ٹرمپ نے کہا ایران شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے، ایران کو 300 فیصد مہنگائی اور کمزور کرنسی کا سامنا ہے، ایران کی فوج کو تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے 100 مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ


















