جدہ: (مشرق نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات ،گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی، گورنر طائف شہزادہ سعود بن نہار بن سعود اور شاہی خاندان کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
محسن نقوی نے پاک سعودیہ تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اور عمرہ و حج کیلئے بہترین انتظامات پر قائم مقام گورنر مکہ ریجن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
سعودی گورنر کی جانب سے پاکستان کےساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے اور ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیاگیا،قائم مقام گورنر مکہ ریجن نے پی سی بی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور جدہ میں پہلے بین الاقوامی معیار کے سٹیڈیم بنانے کے فیصلے کو سراہا۔
پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے،محسن نقوی


















