آزاد کشمیر کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کیاجائے،نعیم الرحمن، راجہ ناصر عباس


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ،آزاد کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے پرامن حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکوشش یہی ہے آزاد کشمیر کے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، تمام جماعتوں کا اتفاق ہے امن کو موقع ملنا چاہیے،بات چیت پاکستان کے فریم ورک میں ہی رہ کر ہوگی۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاحکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، زخموں پر مرہم رکھا جائے، کشمیری بھائی ہیں، لاتعلق نہیں رہ سکتے۔