کراچی:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دوٹوک کہاہے صوبے کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی،صوبائی اسمبلی صوبے کی وحدت کے حق میں کئی بار قراردادیں منظور کرچکی ، صوبے کی وحدت برقرار رکھنا سندھ کے عوام کی خواہش اور مفاد ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا آئینی ترمیم کسی کے سوچنے سے نہیں ،دو تہائی اکثریت سے ہوگی،سندھ کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور صوبائی اسمبلی کا موقف واضح و مستقل ہے۔
سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے،مراد علی شاہ


















