لاہور: (کرائم رپورٹر) اٹارنی جنرل پاکستان کے گھر پر چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا،ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروںکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ کی قیادت میں پولیس پارٹی 27 جولائی کی شام 6 بجے گیٹ پھلانگ کر اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان کے گھر میں داخل ہوگئی ،ملازمین کو ہراساں کیا،ساتھ والے گھر میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع تھی لیکن غلطی سے اٹارنی جنرل کے گھر چلے گئے ،اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سرور روڈ عرفان اور کارروائی میں شامل دیگر 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج اور چارج شیٹ بھی کر دیا۔
ترجمان پولیس نے کہاچھاپہ اختیارات سے تجاوز ،ایس ایچ او نے غلط گھر پر ریڈ کیا،تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
اٹارنی جنرل کے گھر پر چھاپہ ،ایس ایچ او سمیت 11 اہلکارمعطل،مقدمہ درج



















