ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی شوبز کی دنیا میں واپسی کا امکان

لندن:(مشرق نیوز)ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی شوبز کی دنیا میں واپسی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ نیٹ فلکس سیریز دی جینٹلمین کے تیسرے سیزن کےلئے بات چیت کر رہی ہیں، میگھن مارکل نے 2011 سے 2018 تک ڈرامہ سیریز سوٹس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا،ہیری ،میگھن جلد اپنے بچوں کے ساتھ برطانیہ واپس آسکتے ہیں، شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کے بعد شہزادہ ہیری امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔