ماورائے عدالت قتل کے الزام میں بنگلہ دیشی فوجی افسر گرفتار


ڈھاکہ:(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دورحکومت میں ہونےوالے سیاستدان کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے الزام میں بنگلہ دیشی فوجی افسر کو حراست میں لے لیا گیا۔

بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے عہدیدار نے بریگیڈیئر جنرل مفتاح الدین احمد کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا مزید قانونی کارروائی قانون کے مطابق کی جا رہی ہے۔