میرپور:(مشرق نیوز)وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے آزاد کشمیر ہو یا پاکستان، ترقی کی واحد علامت وضمانت صرف نواز شریف ہیں۔
کارنر میٹنگ و تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہانوازشریف نے ملک میں موٹر ویز ، بجلی گھر بنائے، روزگار کے مواقع پیدا کیے اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،نواز،شہباز ،مریم نواز کا آزاد کشمیر کے عوام سے خصوصی و اٹوٹ رشتہ ،کشمیر کاز کےساتھ حقوق کا تحفظ اور خوشحالی ہمیشہ ن لیگ کی ترجیح ہے۔
ترقی کی واحد علامت و ضمانت نواز شریف ہیں، بلال اظہر کیانی



















