لاہور (مشرق نیوز) پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر کے قتل میں اہم اور بڑی پیشرفت سامنے آگئی جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما کو قتل کروانے والے شخص کا نام سامنے آ گیا۔ذرائع نے کہا کہ عبداللہ طاہر کو نارووال کے رہائشی زمان کوگی بٹ نے قتل کروایا، کوگی بٹ نے شوٹرز کے ذریعے عبداللہ طاہر کو قتل کروایا، ریت کے ٹھیکے پر کوگی بٹ کا عبداللہ طاہر کیساتھ جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ کوگی بٹ نے عبداللہ طاہر کو نارووال میں ریت کا ٹھیکہ لینے سے منع کیا، عبداللہ طاہر نے اسکے باوجود نارووال میں ریت کا ٹھیکہ لیا، کوگی بٹ نے عبداللہ طاہر کو اسی رنجش میں شوٹرز سے قتل کروا دیا، کوگی بٹ امریکہ میں مقیم ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ کوگی بٹ کی گرفتاری کیلئےریڈ وارنٹ جاری کروایا جا رہے ہیں، جیسے ہی ریڈ وارنٹ ملیں گے کوگی بٹ کو بیرون ملک سے گرفتار کر لیا جائیگا، کوگی بٹ 20 کے قریب افراد کو قتل کر چکا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ کوگی بٹ انتہائی کریمنل شخص ہے، اس نے اپنے سگے بھائی کو بھی قتل کیا تھا، عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، جلد شوٹرز کو گرفتار کر لیا جائیگا۔
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ منظرعام پر

















