لاہور (قمر عباس نقوی) ایم ڈی واسا لاہور کی مثبت حکمت عملی، شہریوں کو مون سون بارشی پانی سے پیدا مسائل سے نجات دلانے کی خاطر 5ارب سے زائد کی لاگت سے 18زیر زمین واٹر ٹینک سے شہری سیلاب پر قابو پانے کی خاطر تیاریاں مکمل، رواں سال شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات پر 25ایمر جنسی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن پر لاہوریوں کو رواں سال مون سون کے بارشی پانی سے ریلیف فراہم کرنے کی خاطر ایم ڈی واسا لاہور کی جانب سے شہر کے مختلف 18مقامات پر زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے جو کہ اس وقت آپریشنل ہیں اس کے علاوہ 25اہم مقامات پر مون سون ایمر جنسی کیمپ کا قیام اور سٹاف کے ساتھ وہیکل بھی سٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں شہر کو اربن فلڈنگ سے نجات دلانے کی خاطر جن مقامات پر زیر زمین واٹر ٹینک قائم کئے گئے ہیں ان میں لارنس روڈ پر 149ملین کی لاگت سے 1.4ملین گیلن کی گنجائش جبکہ کشمیر روڈ واٹر ٹینک 311ملین اور 1.5ملین گیلن شیرا والا گیٹ پر 309ملین روپے اور 1.5ملین گیلن قذافی اسٹیڈیم واٹر ٹینک پر 2031.6ملین روپے 4ملین گیلن بارشی پانی ذخیرہ ہو گا ٹکہ چوک کا زیر زمین واٹر ٹینک پر 562ملین 1.5ملین گیلن گنجائش ریلوے اسٹیشن پارک واٹر ٹینک 623ملین روپے لاگت 1.8ملین گیلن کریم پارک راوی روڈ واٹر ٹینک 697ملین لاگت 1.8ملین گیلن شریف پارک ٹینک 538ملین 1.5ملین گیلن فروٹ اینڈ سبزی منڈی اقبال ٹاﺅن واٹر ٹینک 612ملین لاگت 1.5ملین گیلن کوپر روڈ واٹر ٹینک 480ملین روپے 1.5ملین گیلن گارڈن ٹاﺅن علی بلاک 580ملین روپے 1.5ملین گیلن تاجپورہ بی بلاک 1046ملین روپے 3.2ملین گیلن وارث روڈ 620ملین روپے 1.5ملین گیلن با با گرونڈ اسلام 1ملین گیلن جی ٹی روڈ یو ای ٹی لاہور 475ملین روپے 0.5ملین گیلن لیک روڈ واٹر ٹینک میں پانی یو ای ٹی سے جمع ہو گا نسبت روڈ 525.58ملین روپے 4ملین پانی ذخیر کیا جائیگا۔ ان مقامات پر 32.05ملین گیلن پانی ذخیر کیا جا سکے گا جو کہ 5ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئے ہیں جن علاقوں کو اس سے ریلیف فراہم ہو گا اس میں لارنس روڈ ،مزنگ روڈ ،باغ جناح روڈ ،کشمیر روڈ اور مضافات ،سرکلر روڈ مضافات ،نشتر پارک ،سپورٹس کمپلیکس ، نور جہان روڈ ، تکہ چوک عبدالحق روڈ ،جوہر ٹاﺅن ،ریلوے سٹیشن ،کریم پارک میاں مرغوب روڈ ،،فروز پور روڈ دونوں اطراف ،ملتان چونگی ،واحدت روڈ ،پنجاب اسمبلی کوپر روڈ اسی طرح لکشمی چوک ،نسبت روڈ ،دل محمد روڈ اور اطراف کے علاقہ جات و دیگر شامل ہیں ان وسائل سے واسا لاہور انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں سال شہریوں کو بارشی پانی سے پیدا مسائل سے مکمل ریلیف میسر ہو گا ۔بارش کے بعد چند گھنٹوں میں نشیبی علاقہ جات سمیت اہم شاہرا ہ اور انڈر پاسز کو کلیئر کر دیا جائیگا۔
واسا، زیرزمین واٹر ٹینکوں کے ذریعے شہری سیلاب سے نبٹنے کی تیاریاں مکمل



















