اپنے بیان پر قائم،برتھ سرٹیفکیٹ کےساتھ کوئی کشمیری یا پاکستانی نہیں بنتا،خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے اپنے بیان پر قائم،برتھ سرٹیفکیٹ کےساتھ کوئی کشمیری یا پاکستانی نہیں بنتا، 5جنگیں لڑیں لیکن صلہ کیا ملتا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا90کی دہائی میں شدید کشیدگی دیکھی، نواز شریف ،بینظیر بھٹو نے کشیدگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان مخالف بیانات ،ملکی اداروں اور شہدا کی توہین تشویشناک ،سرحدوں کی حفاظت مسلح افواج کر رہی ہیں، پاکستان ،کشمیر کے درمیان رشتہ مشترکہ جدوجہد ،باہمی عزم پر قائم ہے اگر میں پاکستانی ہو کر ملکی سالمیت کےخلاف بات کروں تو پاکستانی نہیں۔