اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی،گورنر ،ڈپٹی سپیکر ن لیگ کا ہوگا،گلگت میں حکومت سازی کافارمولا طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق اتفاق رائے اعلیٰ قیادت کی ملاقات اور رابطوں کے بعد طے پایا،پیپلزپارٹی ن لیگ کے ووٹ سے گلگت بلتستان میں حکومت بنائےگی۔
رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے کہا ن لیگ کےساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ،وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا،گورنر ،ڈپٹی سپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے۔
پیپلز پارٹی،ن لیگ کا گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق



















