ایران، روس ،چین کا بڑا عسکری اتحاد، مشترکہ مشقوں کا اعلان


تہران:(مشرق نیوز) ایران، روس ،چین کا بڑا عسکری اتحاد، مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان کردیا،رواں ماہ شیڈول بحری مشقوں کو میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ کا نام دے دیا گیا۔

مشقوں میں ایرانی بحریہ، پاسداران انقلاب کی بحری یونٹس، چین ،روس کی بحری افواج شریک ہوں گی،مقصد سمندری سلامتی کو مضبوط بنانا، کسی بھی ممکنہ خطرے یا حملے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری کرنا اور تینوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔