تہران:(مشرق نیوز)ایران دھماکوں سے گونج اٹھا،5افراد جاں بحق،15سے زائد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندر عباس میں دھماکے سے عمارت کی 2منزلیں زمین بوس ،کئی گاڑیاں ،دکانیں تباہ ہوگئیں،ایک شخص جاں بحق،14زخمی ہوگئے۔
علاوہ ازیںشہر اہواز کی 4 منزلہ رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے ایک خاندان کے 4 افراد لقمہ اجل بنے،ملبے تلے دبے 3 سالہ بچے اور خاتون کو بچالیا گیا،ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا،ہلاکتیں بڑھنے کاخدشہ ہے۔
ادھر 2اعلیٰ عہدیداروں نے کہا ایران میں ہونے والے دھماکوں سے تل ابیب کا کوئی تعلق نہیں،کوئی بھی کارروائی ابھی زیر غور نہیں لیکن اپنے دفاع کےلئے ہر وقت چوکنا ہیں اور کسی بھی جارحیت کا فوری منہ توڑ جواب دیں گے۔
ایران دھماکوں سے گونج اٹھا،5افراد جاں بحق،15سے زائد زخمی



















