پاکستان سمیت متعدد ممالک کے دستخط،غزہ امن چارٹر نافذ،دنیا کو محفوظ بنادیا،ٹرمپ

ڈیووس،ماسکو:(مشرق نیوز)غزہ امن چارٹر نافذ،پاکستان سمیت 20ممالک نے دستخط کردئیے۔

سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم اجلاس کے موقع پر غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کی تقریب ہوئی،سب سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسودے پر دستخط کیے،دیگر ممالک میںپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، بحرین، مراکش، ارجنٹینا، آرمینیا،متحدہ عرب امارات، قطر، ازبکستان، پیراگوئے، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، اردن، قازقستان ، کوسوو اور منگولیا شامل ہیں، وزیراعظم شہبا ز شریف دستخط کیلئے آئے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر شکریہ ادا کیا،دستخط کے غزہ امن چارٹر مکمل طور پر نافذالعمل ہوگیا۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا بورڈ آف پیس میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کا انتہائی اہم کردار ہے،مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کےلئے کوشاں اور امن کوششوں کی کامیابی کےلئے پرامید ہیں،غزہ امن بورڈ میں بہت سے ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں،شمولیت اختیار کرنے والے ممالک کا شکر گزار ہوں ، غزہ کو بہترین سیاحتی مرکز بنائیں گے۔

ٹرمپ نے کہاجوہری طاقتوں پاکستان ،بھارت سمیت دنیا بھر میں8جنگیں رکوائیں، کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں،اسرائیل ،ایران، سربیا، کوسوو، تھائی لینڈ اورکولمبیا کے درمیان تنازع ختم کرایا،امریکہ نے دنیا کو مزید محفوظ بنادیا،ایران کی جوہری صلاحیت کا خاتمہ کیا، مصر ،ایتھوپیا کے درمیان تنازع بھی حل کرایا،ایران 2ماہ میں جوہری طاقت بن سکتا تھا، حماس کو غیر مسلح ہونا ہوگا ،وعدے پر عمل نہ کیا توتباہ کر دیں گے۔

امریکی صدر نے کہا جنگیں رکوانے کے بعد بہت سے ممالک کے سربراہ میرے دوست بنے، نیٹو کو دفاعی بجٹ جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھانے پر رضا مند کیا،دنیا مزید محفوظ وپرامن ، امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، ایران کےساتھ بات چیت کیلئے تیار ،وینزویلا کی نئی قیادت کےساتھ اچھے تعلقات ہیں،شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹائیں،اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کےساتھ کام جاری رکھوں گا، غزہ میں امن کیلئے شاندار کامیابیاں حاصل کیں، پرعزم ہیں غزہ کو غیر مسلح اورتعمیر نو کی جائے، امریکہ ترقی کرے گا تو دنیا ترقی کرے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا دن بہت اہم ، صدر ٹرمپ نے بالکل درست کہا بہت سے ناممکن کام کئے ،عالمی لیڈرز امن کیلئے یکجا ،مقصد غزہ میں امن قائم کرنا ،دنیا میں تنازعات کو امن معاہدے کے تناظر میں حل کیا جا سکتا ہے، غزہ امن بورڈ کا مقصد مستقل جنگ بندی کو مستحکم کرنا، غزہ کی تعمیر نو میں معاونت ، بین الاقوامی قانون کے مطابق فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور ریاست کے قیام پر مبنی منصفانہ اور پائیدار امن کو فروغ دینا ہے تاکہ خطے کے تمام ممالک و عوام کےلئے امن، سلامتی اور استحکام کی راہ ہموار ہو،تقریب میں غزہ امن معاہدے پرعالمی رہنماﺅں کے پیغامات کی ویڈیو بھی نشر کی گئی۔

دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بورڈ آف پیس میں شمولیت پر مشروط رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہامنجمد اثاثوں سے ایک ارب ڈالر دینے کےلئے تیار ہےں،بورڈ آف پیس کا بنیادی مقصد مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا فروغ ،روس مقصد کےلئے عملی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔