آخری میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 2-6سے ہرادیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)4میچوں کی ہاکی سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 2-6سے ہرادیا۔

جنوبی کوریا نے جارحانہ آغازکرتے ہوئے پہلے کوارٹر میں 2گول سکور کیے، تیسرے کوارٹر میں مزید 3گول کر کے برتری مستحکم کر لی،چوتھے کوارٹر میں ایک اور گول کر کے مجموعی سکور 2-6 کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں ایک، ایک گول سکور کیا گیا،قومی ٹیم نے 4 میچوں کی سیریز مجموعی طور پر 1-3 سے اپنے نام کر لی۔