مظفر آباد:(بیورورپورٹ)تیسرے مرحلے کے شیڈول میں تبدیلی،الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے 2اضلاع میں انتخابات ملتوی کردئیے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاپونچھ اور ضلع پلندری کے تمام انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو ہونےوالی پولنگ موخر کردی،فیصلہ امن و امان پر تحفظات، بعض سیاسی شخصیات ،امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں، متعلقہ اداروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں کیا گیا ،باغ کے 3اور ضلع حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق 10اگست کو ہی پولنگ ہوگی۔
ای سی پی نے کہا موخر کیے گئے حلقوں کےلئے نئی تاریخ و نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول کا اعلان بعد ازاں حالات کا جائزہ لینے اور تمام متعلقہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائےگا،انتخابات موخر کرنے کا مقصد آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں ووٹنگ کو یقینی بنانا ہے۔
آزاد کشمیر کے 2اضلاع پونچھ،پلندی میں انتخابات ملتوی


















