لاہور:(خبر نگار)پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی تیار کرلیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجازت کے حصول کےلئے ڈی سی لاہور کو دی گئی درخواست پر مسلسل رابطے ،پیروی کی جا رہی ہے،اجازت نہ ملنے کی صورت میں لاہور کی قیادت اور کارکن ایک مقام پر جمع ہو کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، پارٹی قیادت خطاب بھی کرے گی،پارٹی کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقوں سے ریلیوں کی صورت میں احتجاجی مقام تک پہنچیں گے۔
مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کاپلان بی تیار



















