اسلام آباد:(بیورورپورٹ)یوریا درآمد تنازع کا اختتام ،سپریم کورٹ کا ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے حق میں فیصلہ ،کمپنی کی اپیل مسترد کردی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ سنایا، 21 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کیا،عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا پرفارمنس گارنٹی واپس کرنے کا حکم کالعدم ،ٹی سی پی کی جانب سے پرفارمنس گارنٹی ضبط کرنا مکمل طور پر قانونی قرار دےدیا۔
سپریم کورٹ نے کہاعدالتیں تجارتی معاہدوں میں دی گئی شرائط کا احترام کریں، تجارتی لین دین میں پرفارمنس گارنٹی سزا نہیں ، معاہدے کی تکمیل کی ضمانت ہوتی ،معاہدے کی خلاف ورزی پر پرفارمنس گارنٹی ضبط کی جا سکتی ہے، وقت کی پابندی معاہدے کا بنیادی جزو ،بار بار مہلت ملنے کے باوجود کمپنی یوریا سپلائی نہ کرسکی۔
عدالت نے کمپنی کا 34 لاکھ 65 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعویٰ بھی مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کاروباری خطرات کا بوجھ دوسرے فریق پر منتقل نہیں کیا جاسکتا، کمپنی کی اپنی تجارتی حکمت عملی نقصان کی وجہ بنی۔
عدالتیں تجارتی معاہدوں میں دی گئی شرائط کا احترام کریں،سپریم کورٹ


















