پنجاب میں نئی تاریخ رقم،مفت میت منتقلی سروس کا آغاز،وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز نے میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دےدی، وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں میت کی گھر تک فری منتقلی کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے بڑے سرکاری ہسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کےلئے پلان طلب کر لیا، اس موقع پر پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ریگولائزکرنے پر اتفاق کیا گیا،اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ بھی مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ میں بتایا پنجاب کی ہر تحصیل میں ہسپتال سے گھر میت لے جانے کیلئے کم از کم ایک وین میسر ہوگی، مرحوم کے اہل خانہ 1122پر کال کر کے یا ہسپتال کا¶نٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے ، میت منتقلی سروس کی سمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، میت کوہسپتال دوسرے شہر لے جانے کی سہولت بھی مفت دی جائے گی،علاوہ ازیں پنجاب کابینہ نے بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں کے رولز کی منظوری دےدی،الیکشن کمیشن اب حد بندی کا کام کرے گا،کاغذات کیسے جمع ہوں گے اوراپیل کیسے ہوگی یہ رولز پنجاب کابینہ منظور کرے گی،محکمہ بلدیات نے الیکشن رولز پنجاب کابینہ کو ارسال کر دئیے اوربلدیاتی اداروں کی حد بندیوں کے رولز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔