نیویارک،لندن،تہران(بیورورپورٹ،مشر ق نیوز)برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیاہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی رہنماﺅں کو براہ راست نشانہ بنائیں گے،امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔
،دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا جوہری معاملے کا واحد حل سفارتی مذاکرات ،کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے تو اپنے دفاع میں ضروری اقدامات کرنے کےلئے تیار،2سے 3 روز میں ممکنہ جوہری معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیں گے، منظوری ملنے پر دستاویز امریکی خصوصی ایلچی کے حوالے کر دی جائے گی۔
عباس عراقچی نے کہا دونوں ممالک کے مذاکرات کار تیز رفتار معاہدے پر کام کر رہے ہیں،سفارتکاری ،جنگ دونوں کےلئے تیار ہیں، امریکہ نے حملہ کیا تو صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائےگی، حملہ نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے ، عالمی برادری کےلئے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
ادھر سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا انتونیو گوتریس کو امریکہ ،ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے،دونوں ممالک سفارت کاری کے ذریعے معاملات حل کریں۔
ٹرمپ ایرانی رہنماﺅں کو براہ راست نشانہ بنائیں گے،برطانوی میڈیا



















