ڈھاکہ،جعلی ووٹ ڈالنے پر خاتون سمیت 2افراد کو 2سال قید


ڈھاکہ:(مشرق نیوز) بنگلا دیش میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش پر خاتون سمیت 2 افراد کو 2 ، 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سراج گنج4 اور جھالاکاٹھی 2 میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی،انتخابی حکام نے حراست میں لےکر سمری کورٹ میں پیش کیا ،موبائل کورٹ نے دونوں کو 50 ہزار ٹکہ تک جرمانہ بھی عائد کیا،عدم ادائیگی پر مزید قید کاٹنا ہوگی۔

حکام کے مطابق کسی اور کے نام پر ووٹ ڈالنے کی کوشش کرنا انتخابی عمل کی کھلی خلاف ورزی ہے۔