لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بور کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا،ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے بعد میں آگاہ کیا جائے گا،بنگلادیش کے معاملے کے حل کا انتظار کیا جا رہا ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی20 ورلڈ کپ میں عدم شرکت کی صورت میں متوازی پلان بھی طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی پہلے ہی کرا دی گئی ہے،پی سی بی حکام کے مطابق صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور آئندہ فیصلہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائےگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کی تیاریاں رکوا دیں



















