امریکہ ،پاکستان میں تعلیمی تعاون مضبوط بنانے کا معاہدہ ،دستخط کردئیے گئے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکہ ،پاکستان میں تعلیمی تعاون مضبوط بنانے کا معاہدہ ،دستخط کردئیے گئے،معاہدے پر فاﺅنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹر موران اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق نے دستخط کیے۔

مقصد دونوں ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو وسعت دینے کےساتھ معاشی ترقی، سکیورٹی، سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے،معاہدے کے تحت پاکستانی طلبہ ،سکالرز کو امریکی جامعات و مختلف تعلیمی پروگراموں میں تعلیم ،تحقیق کے مواقع میسر رہیں گے،یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فانڈیشن ان پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹر موران نے کہا دونوں ممالک کی جانب سے مشن آگے بڑھانے کےلئے مسلسل تعاون قابل قدر ہے۔