اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ،امن کے عزم کا اعادہ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ، دیرپا امن و استحکام کے حصول کےلئے تعمیری کردار کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا،ایرانی عملے کے اراکین و ماہی گیروں کی محفوظ واپسی میں سہولت فراہم کرنے پرشکریہ کیا۔