19 جولائی کو بارڈرز پر تجارتی مسئلے پر جرگہ بلائیں گے،اسد قیصر


پشاور: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے 19 جولائی کو بارڈرز پر تجارت کے مسئلے پر جرگہ بلانے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاخیبرپختونخوا کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کےلئے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے موثر اقدامات کیے جائیں گے،تاجروں کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے افغانستان و وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی بحال کرنا ہوگی، تنازعات اپنی جگہ لیکن تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔

اسد قیصر نے کہا وزیراعظم سے حالیہ ملاقات میں فاٹا پاٹا پر ٹیکسوں کے نفاذ کا معاملہ اٹھایا ،بلوچستان میں کسانوں، تاجروں ، مختلف طبقات سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،سب سے پہلے پاکستان ہے،کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔