لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی کاوشوں سے ہونے والے ایران امریکہ امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی،عسکری اور سفارتی قیادت کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا پاکستان دنیا کیلئے امن ، تدبر کی مثال بن گیا ہے۔ تاریخ گواہ رہے گی پاکستان نے دنیا کو معاشی تباہی، خونریزی اور عالمی بحران سے بچایا۔ پنجاب پورے پاکستان کے ساتھ مل کر وزیر اعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر،اسحاق ڈار کو سلام کرتا ہے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے سلسلہ میں 3درجہ سکیورٹی پلان نافذ کرتے ہوئے قومی آپریشن تیز اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوںنے کہا محرم الحرام کے دوران ڈرونز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد، لاو¿ڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور رئیل ٹائم انٹیلی جنس شیئرنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔پنجاب حکومت ٹھنڈے اورمیٹھے پانی کی سبیلوں سے عزادارانِ حسینؓ کی خدمت کریں۔وزیرِ اعلیٰ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ مجالس اور جلوس کے راستوں پر خوشبو کے استعمال کویقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاپنجاب میں پہلی بار 4700 امام بارگاہوں میں فوری سکیورٹی کیلئے کیو آر کوڈڈ پینک بٹن انسٹال،منتظمینِ مجالس فوری طور پر کیو آر کوڈ ڈاو¿ن لوڈ کریں ۔ کیو آر کوڈ سکین کرتے ہی متعلقہ سکیورٹی اور انتظامی ادارے فوری حرکت میں آئیں گے۔لائیو سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے صوبہ بھر میں 5 ہزار 623 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے فعال، 1040 باڈی کیمز اور جدید ڈرونز کا استعمال کیا جائیگا۔ حساس ترین مقامات پر 1000 سے زائد جدید 4G ایونٹ کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے، موبائل سروس معطلی کی صورت میں 11 اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں LTE کوریج فراہم کی جائیگی۔علاوہ ازیں محر م الحرام انتظامات کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاکمشنرز،آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوزاور اسسٹنٹ کمشنرزکو خودفیلڈ میں جانے کا حکم ، عوام سے بھی امن و امان قائم کرنے کی اپیل ۔اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہواو¿ں کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہواو¿ں کے عالمی دن پر توانائی کے نئے غیرروایتی ذرائع دریافت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ونڈ انرجی توانائی کے حصول کے لئے مستقل کا اثاثہ بن سکتی ہے۔ ہوا کی قابل تجدید قوت سے بجلی کی پیداوار کے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔
پاکستان دنیا کیلئے امن و تدبرکی مثال بن گیا: وزیراعلیٰ مریم نواز



















