آزاد کشمیر کا امن تباہ کرنےوالے عناصر کیخلاف بڑے کریک ڈاﺅن کی تیاری

مظفر آباد:(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر میں امن و امان تباہ کرنےوالے عناصر کیخلاف بڑے کریک ڈاﺅن کی تیاری،دشمن کی زبان بولنے ، عوامی زندگی مفلوج بنانے ،خوف و ہراس پھیلانے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کےساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

فتنہ و فساد ،شرانگیزی پھیلانے والے افراد یا کسی بھی گروہ کیلئے زیرو ٹالرنس کا فارمولہ اپنایا جائےگا،عوام کی زندگی اجیرن ،نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اوربغاوت کے مرتکب عناصر کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔