اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون، اصلاحاتی ایجنڈے، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران بدلتے ہوئے عالمی معاشی حالات اور ان کے پاکستان کی معیشت پر اثرات سے متعلق حکومت کا مو¿قف پیش کیا خصوصاً علاقائی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور توانائی کی عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاو کے تناظر میں،سینیٹر اورنگزیب نے کہا حکومت میکرو اکنامک استحکام کے فروغ، بیرونی شعبے پر دباو¿ کے انتظام اور پائیدار اقتصادی ترقی کےلئے اصلاحاتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے،وزیر خزانہ نے اہم معاشی اشاریوں میں بہتری کو اجاگر کیا جن میں بیرونی کھاتوں میں استحکام، ترسیلات زر میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری شامل ہے، وفاقی وزیر نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، محصولات میں اضافہ، ٹیکس وصولی بہتر بنانے اور ٹیکنالوجی و ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے شفافیت بڑھانے کے حکومتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی،وزیر خزانہ نے کہا حکومت پالیسی تسلسل، مالی نظم و ضبط اور ساختی اصلاحات پر عمل پیرا ہے، سرکاری شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے، ادارہ جاتی ہم آہنگی مضبوط کرنے اور نجی شعبے کی قیادت میں سرمایہ کاری کےلئے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا،ملاقات میں علاقائی اور عالمی پیش رفت ، معاشی و انسانی اثرات پر بھی گفتگو ہوئی، فریقین نے مکالمے اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا تاکہ معاشی استحکام اور عالمی سپلائی چینز کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے،برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون کو سراہا اور معاشی اصلاحات اور ترقیاتی ترجیحات کےلئے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا، ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی، آبادی کی منصوبہ بندی، سماجی شعبے کی بہتری اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکومت میکرو اکنامک استحکام کیلئے اصلاحاتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے:وزیر خزانہ



















