چین ، کوئلے کی کان میں دھماکے،90 افراد ہلاک

بیجنگ (مشرق نیوز) شمالی چین کے صوبے شانزی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکہ کان میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا جبکہ واقعہ کے وقت 247 کان کن ڈیوٹی پر موجود تھے۔

چینی حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔